Monday , August 21 2017
Home / دنیا / بوکوحرام کے سفاکانہ حملہ میں 30 افراد ہلاک

بوکوحرام کے سفاکانہ حملہ میں 30 افراد ہلاک

کانو (نائجیریا) ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں واقع تین مواضعات پر بوکوحرام کے انتہائی سفاکانہ حملہ میں 30 افراد ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے۔ نائجیریا کی فوج کا تعاون کرنے والے ایک شہری مصطفی کریم نے بتایا کہ ہفتہ کے روز واروارہ، منگری اور بورشیخہ مواضعات میں 20 افراد کو ہلاک کردیا گیا جبکہ زخمی افراد پر بھی تیز دھاری ہتھیاروں سے حملے کئے گئے۔ اس حملے کی خبریں میڈیا تک پہنچنے میں اس لئے تاخیر ہوئی کیونکہ بوکوحرام اسلام پسندوں نے اپنے سابقہ حملے میں ٹیلیکام مواصلات کو بری طرح تباہ کردیا تھا، جس سے مواصلاتی بحران پیدا ہوگیا تھا۔ دہشت گردوں نے انتہائی سفاکی سے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد مواضعات کو آگ لگادی۔

TOPPOPULARRECENT