Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / بوکوحرام کے 162 شورش پسند ہلاک

بوکوحرام کے 162 شورش پسند ہلاک

یوانڈے ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کیمرون حکومت نے آج ادعا کیا کہ اس کی فوج نے نائجیریا کے شمالی مغربی مستقر گوشی کو بوکوحرام کے قبضہ سے دوبارہ آزاد کروالیا ہے جس کیلئے گذشتہ ہفتہ کو ایک آپریشن انجام دیتے ہوئے 162 شورش پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ وزیر مواصلات عیسیٰ شیروما باقری نے پیر کے روز بتایا کہ کیمرون کی فوج نے بوکوحرام کی قید سے 100 افراد کو آزاد بھی کروایا جن میں کیمرون کے علاوہ نائجیریائی شہری شامل ہیں جبکہ آپریشن کے دوران کیمرون کی فوج کے دو سپاہی بھی ہلاک ہوئے۔ مسٹر باقری کے مطابق آپریشن 11 فبروری سے 16 فبروری تک جاری رہا جس میں کئی بم فیکٹریوں اور دو تربیتی مراکز کو تباہ کردیا گیا جو بوکوحرام کے غلبہ والے علاقے میں واقع تھے۔ فوج نے گاڑیوں، ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ ضبط کرلیا۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے نائجیریا سے اپنی سرگرمی جاری رکھنے والی بوکوحرام نے اپنی چھ سالہ شورش کے ذریعہ زائد از 20,000 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT