Monday , August 21 2017
Home / دنیا / بوکوحرم کا خودکش بم حملہ ‘ چاڈ میں دو افراد ہلاک

بوکوحرم کا خودکش بم حملہ ‘ چاڈ میں دو افراد ہلاک

این ڈی جامینا۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو سلسلہ وار خودکش بم حملوں میں جو خواتین حملہ آوروں نے دھماکو صورتحال والے علاقہ جھیل چاڈ کے قریب کئے تھے دو افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 14 زخمی ہیں ۔ چاڈ کے دارالحکومت این ڈی جامینا سے شائع ہونے والے ایک روزنامہ کے بموجب دو خاتون خودکش بمباروں نے بم دھماکہ کیا تھا جس میں دو شہری ہلاک ہوگئے ‘ دیگر 14زخمی ہیں ۔ اس دھماکہ کا الزام نائیجریا کے بوکو حرم گروپ پر عائد کیا گیا ہے جو نائیجریا کی سڑک سے متصل گوڈوبا دیہات سے متصل ہے ۔
رومانیہ کی نائٹ کلب میں آتشزدگی ‘ 43ہلاک
بخارسٹ۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو مزید افراد اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکے جب کہ بخارسٹ کی ایک نائٹ کلب میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے حکومت رومانیہ فوری کارروائی کرنے پر مجبور ہوگئی ۔ ہلاکتوں کی تعداد 43ہوگئیں ۔فلوریسکا ہاسپٹل میں متاثرین کی پلاسٹک سرجری کی گئی ‘ جن میں ایک کمسن رومانیہ کی خاتون اور ایک ترک سیاح شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT