Saturday , March 25 2017
Home / دنیا / بوکو حرام کے حملے میں فوجی ہلاک

بوکو حرام کے حملے میں فوجی ہلاک

ابوجا، 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائیجیریا کی کٹر اسلامی جنگجو تنظیم بوکو حرام کے جنگجووں نے شمال مشرقی شہر بورنو میں کل ایک سڑک پر جارہے فوجی دستے پر اچانک حملہ کر دیا جس میں سات فوجی ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہو گئے ۔ فوجی ذرائع نے ایک بیان میں بتایا کہ دہشت گردوں نے شہر کے اجیری-ڈکوا روڈ پر فوجی دستے پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا جبکہ وہ معمول کے گشت پر تھے ۔ اس اچانک حملے میں سات فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 19 زخمی ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے بھی جوابی حملہ کیا جس میں بہت سے جنگجو بھی ڈھیر ہو گئے ۔ قابل ذکر ہے کہ 2009 سے اب تک بوکو حرام کے حملوں میں 1500 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور لاکھوں لوگ خانما و برباد ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT