Thursday , June 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بٹل تالاب متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کامطالبہ

بٹل تالاب متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کامطالبہ

گمبھی راؤ پیٹ 9 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرانہتا چیواڑ لالفٹ ایریگشن اسکیم کے تحت گھمبی راؤ کے موضع مصطفی نگر میں تعمیر کئے جانے والے بٹل تالاب ریزرویر متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کا کانگریس قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ۔ آج کانگریس قائدین جن میں ایم پی ٹی سی حمیدالدین خالد کے علاوہ لیگادنڈی سوامی ‘ راج ویر ‘ پربھاکر ‘ راگھویندر ریڈی ‘ کرشناریڈی ‘ وغیرہ شامل تھے ۔ اخباری نمائندوں  کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس ریزرویر کی تعمیر کی وجہ سے سینکڑوں کاشتکاروں کی اراضی زیر آب آجائیگی ۔ جس کی وجہ سے غریب کاشتکاروں کو مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ قائدین نے  اس موضع پر محکمہ ریونیو کے بعض عہدیداروں پر الزام عائد کیاکہ وہ متاثرین کو معاوضہ کی تقسیم کے لئے مرتب کی گئی فہرست میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کی وہاں کسی بھی قسم کی کوئی اراضی موجود نہیں ہے ۔ کانگریس قائدین نے اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ کیاکہ وہ معاوضہ کی ادائیگی کے لئے مرتب کردہ فہرست سے متعلق تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے حقیقی مستحق افراد کاشتکاروں کو معاوضہ ادا کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT