Saturday , August 19 2017
Home / خواتین کا صفحہ / بچوں کا کمرہ سجانے کیلئے مہارت سے کام لیں

بچوں کا کمرہ سجانے کیلئے مہارت سے کام لیں

خاتون خانہ کیلئے ویسے تو گھر کو سجانا بھی ایک فن ہوتا ہے لیکن بچوں کا کمرہ سجانا ایک فن ہے اور اس کیلئے مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ گھر کی بہتر سے بہتر آرائش ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے اور اس مقصد کیلئے وہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ خریدتی رہتی ہیں لیکن بہت کم ایسی ہوتی ہیں جو اس فن سے ٹھیک طرح واقفیت رکھتی ہیں ۔
وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرے میں ڈیزائن کا کلچر تیزی سے فروغ پا رہا ہے اب لوگ گھروں اور دفاتروں کی آرائش کیلئے تربیت یافتہ ڈیزائنر کی خدمات حاصل کرنے کو بہتر خیال کرنے لگے ہیں ۔ اسی طرح خواتین بھی گھر کے ماحول کو زیادہ خوبصورت اور پرسکون بنانے کیلئے کچھ نہ کچھ نئے آئیڈیا سوچتی رہتی ہیں ۔ ہماری بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اس حوالے سے آپ کی کچھ مدد کریں ۔ آپ کو جدید رحجانات سے متعارف کرائیں چنانچہ آج ہم آپ کو بچوں کے کمرے کی آرائش کے متعلق کچھ آئیڈیاز دے رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے بچوں کے کمرے کی آرائش زیادہ خوبصورت اور دلفریب طریقے سے کرسکیں گی ۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے تو آپ کو ایک خوبصورت اور جاذب نظر وال کلر کا انتخاب کرنا ہے جو بچوں کی دلچسپی کا باعث بن سکیں ۔ اس حوالے سے لڑکیوں کیلئے ہلکے گلابی یا جامنی رنگ کا وال کلر نہایت خوبصورت لگتے ہیں ۔ بچوں کے کمرے میں کھلونوں کے علاوہ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جس کے ساتھ وہ اپنا وقت گذار سکیں ۔

TOPPOPULARRECENT