Wednesday , July 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچوں کو بہتر تعلیم دینے کا والدین کو مشورہ۔ ضلع کلکٹر

بچوں کو بہتر تعلیم دینے کا والدین کو مشورہ۔ ضلع کلکٹر

سوریا پیٹ۔/22 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم اساتذہ کے موقع پر ضلع کلکٹر کے سرینواموھن نے جڑواں بچوں سے ملاقات کی۔ ضلع کلکٹر نے اس موقع پر کیک کاٹ کر بچوں کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔ ضلع کلکٹر کے سرینواموھن نے بچوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنا وقت پڑھائی میں صرف کریں۔ انہوں نے کہا کہ محنت و لگن اور جستجو سے پڑھ لکھ کر اپنے مستقبل کو سنہرا بنائیں۔جڑواں بچوں کی تنظیم کی طرف سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ بچے قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے بچوں سے خواہش کی کہ اپنی اہمیت کو سمجھیں اور اچھی طرح سے تعلیم میں آگے بڑھیں اور اپنے علاقہ اور ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی اولادکو زیادہ سے زیادہ وقت دیں اور ان کی بہترین تعلیم و تربیت پر زوردیں۔ اس موقع پر تنظیم کے  ذمہ داروں نے کلکٹر کو یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر ضلع ریونیو آفیسر یادی ریڈی و دیگر عہدیدار موجود تھے۔

نارائن پیٹ میں اقلیتی اقامتی اسکولس سے متعلق تشہیری ویان کا افتتاح
نارائن پیٹ۔/22فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی اقامتی اسکول (انگریزی میڈیم ) برائے ذکور نارائن پیٹ میں داخلوں کیلئے شروع کردہ تشہیری گاڑی کا کرشنا آدتیہ سب کلکٹر نارائن پیٹ نے ہری جھنڈی دکھاکر افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی بہبود کیلئے اور تعلیمی ترقی کیلئے مقدور بھر کوشش کررہی ہے۔ تعلیمی ترقی کے ذریعہ ہر قسم کی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے۔ پرنسپل نرسمہا نے کہا کہ جماعت پنجم میں داخلے حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ تعلیمی صداقت نامہ ، آدھار کارڈ اور آن لائن فارم کے ادخال کے بعد درخواست فارم خانہ پری کے بعد دفتر اقامتی اسکول میں داخل کریں۔ اس اسکول میں طلباء کیلئے طعام و رہائش کا نظم مفت رہے گا۔ اس موقع پر اقلیتی قائدین عبدالرحمن، منیراحمد فاروقی، تاج، محمود، کاظم حسین، محمد فیروز،محمد غوث چاند، محمد عمران و دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT