Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / بچوں کو زہر دینے کے بعد جوڑے کی خودکشی

بچوں کو زہر دینے کے بعد جوڑے کی خودکشی

راجہ مہیندرا ورم ( اے پی ) 7 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں ایک جوڑے نے اپنے دو کمسن بچوں کو مبینہ طور پر زہر دینے کے بعد خود کشی کرلی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ تفصیلات کے بموجب 32 سالہ یو وشنو ستیہ نارائنا سوامی اور اس کی شریک حیات 25 سالہ انا پورنا نے کل رات اپنے مکان میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی ۔ انسپکٹر اے سرینواس راؤ نے یہ بات بتائی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس جوڑے نے خود کشی سے قبل اپنی دو کمسن لڑکیوں 4 سال اور دو سال عمر کو زہر دے دیا تھا ۔ اس واقعہ کا اس وقت پتہ چلا جب انا پورنا کے والد نصف شب کے قریب اپنی دختر کے گھر گئے ۔ جب کسی نے دروازہ نہیں کھولا اور ان کے فون کالس کا بھی جواب نہیں ملا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے وہاں پہونچ کر دروازہ توڑا تو اس واقعہ کا انکشاف ہوا ۔ پولیس کے بموجب سوامی نے پہلے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کیا تھا ۔ اس میں نقصان کے بعد اس نے چٹ فنڈ کا کاروبار کیا ۔ دونوں میں اسے نقصان کا سامنا ہوا تھا اور شائد اسی وجہ سے اس جوڑے نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹونی کے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT