Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بچوں کو سرکاری اسکولس میں شریک کرانے تشہیری مہم

بچوں کو سرکاری اسکولس میں شریک کرانے تشہیری مہم

حیدرآباد 3 اپریل (سیاست نیوز) عام طور پر خانگی اسکولس کے انتظامیہ داخلوں کے لئے اشتہارات جاری کرتے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے جبکہ طلبہ کو داخلوں کے لئے راغب کرنے سرکاری اسکولس کی طرف سے تشہیری مہم شروع کی گئی ہے۔ عادل آباد میں ضلع پریشد ہائی اسکول اور رنگاریڈی ضلع کے منڈل شاہ میر پیٹ میں سرکاری اسکولس نے طلبہ کو داخلوں کے لئے راغب کرنے زور و شور کے ساتھ تشہیری مہم شروع کی ہے۔ جگہ جگہ بڑے بڑے پوسٹرس لگائے گئے ہیں اور اس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسکولس میں تمام سہولتیں دستیاب ہیں۔ غریب اور اہل طلبہ کو مالیاتی مدد کا  بھی پیشکش کیا گیا ہے۔ ٹیچرس اور اڈمنسٹریٹرس گھوم پھر کر والدین کو ترغیب دے رہے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو گورنمنٹ اسکولس میں شریک کرائیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سرکاری اسکولس میں بہتر سہولتیں دستیاب ہیں۔ تربیت یافتہ قابل اور لائق ٹیچرس موجود ہیں۔ عادل آباد ضلع پریشد ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے کہاکہ تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے عوام سرکاری اسکولس میں دستیاب سہولتوں سے واقف نہیں تھے اب عوام کو سرکاری اسکولس میں بچوں کو پڑھانے کی افادیت اور اہمیت سے واقف کرایا جارہا ہے۔ سرکاری اسکولس میں داخلوں کے لئے راغب کرنے کی مہم کے لئے سوشل میڈیا واٹس اپ اور فیس بُک کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ حالیہ برسوں میں سرکاری اسکولس کے بہتر نتائج اور بہتر تعلیمی تدریسی سہولتوں سے واقف کرایا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT