Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچوں کو سرکاری اسکولس میں شریک کروانے کا مشورہ

بچوں کو سرکاری اسکولس میں شریک کروانے کا مشورہ

سرپور ٹاؤن۔/13فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے گرام پنچایت ڈبہ کے ضلع پریشد ہائی اسکول کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نرسمہا چاری نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد قمر سے اسکول کے اسٹاف کی کارکردگی اور طلباء کی قابلیت اور طلباء کے داخلوں کے بارے میں تفصیلی طور پر جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او نرسمہا چاری نے پابندی کے ساتھ اسکول کو حاضر ہونے کا ٹیچرس کو مشورہ دیا گیا ۔ خصوصاً سرکاری اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ طالب علموں کو داخلہ دلوانے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT