Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر زور

بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر زور

راج بھون میں چلڈرنس ڈے تقریب ، گورنر نرسمہن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : چلڈرنس ڈے کے موقع پر آج شہر کے مختلف اسکولس کے 600 بچے چلڈرنس ڈے تقاریب کے سلسلہ میں راج بھون پہنچے جہاں گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ان بچوں کو مبارکباد دی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے گورنر نے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سرسوتی نیلائمس کے طور پر فروغ دینا چاہئے لیکن آج کئی تعلیمی اداروں کو بزنس وینچرس کی طور پر پر قائم کیا گیا ہے ۔ جس پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے ۔ گورنر نے اس موقع پر بچوں اور اسکول ٹیچرس سے ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ قبل ازیں راج بھون کے دربار ہال میں چلڈرنس ڈے تقریب کے لیے معقول انتظامات کئے گئے تھے ۔ جہاں بچوں کے لیے خصوصی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ برلا پلانیٹوریم ، حیدرآباد ٹریفک پولیس اور نہرو زو کے عہدیداروں کی جانب سے نمائش کا اہتمام کیا گیا جس سے بچوں نے کافی لطف اندوز ہوئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT