Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / بچوں کو وطن کیلئے بڑی سوچ کا حوصلہ دیں ، صدرجمہوریہ کی تاکید

بچوں کو وطن کیلئے بڑی سوچ کا حوصلہ دیں ، صدرجمہوریہ کی تاکید

نئی دہلی ، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ بچوں کو اپنے ملک کے مستقبل سے متعلق ’’بڑا خواب‘‘ دیکھنے کا حوصلہ دینا اور اُن کی صلاحیتوں کی بھرپور کھوج کرنا چاہئے۔ پرنب مکرجی نے یوم اطفال کے موقع پر وزارت بہبود خواتین و اطفال کو اپنے پیام میں کہا کہ ملک کا مستقبل بچوں پر منحصر ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معقول موقع اور رہنمائی کی فراہمی پر انھیں سماج اور انسانیت کیلئے حصہ ادا کرنے کی کافی گنجائش مل جاتی ہے۔ بچوں کو حصول تعلیم، جامع علم حاصل کرنے اور بچوں کیلئے سازگار ماحول میں پروان چڑھنے کا موقع ملنا چاہئے تاکہ وہ اچھے انسان بنیں جن کا زندگی میں کوئی مشن ہو۔ ہمیں بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے کہ مستقبل کی بابت بڑی سوچ رکھیں۔

TOPPOPULARRECENT