Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / بچوں کو گود دینے میں قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے: جوشی

بچوں کو گود دینے میں قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے: جوشی

لکھنؤ۔ 26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کی خواتین و خاندان کے بہبود، زچگی و اطفال بہبود کی وزیر پرو فیسر ریتا بہوگنا جوشی نے کہا ہے کہ بچوں کو گود دیتے وقت قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بچہ حاصل ہوتے ہی گود دینے سے متعلق قوانین کے تحت ضروری کارروائی اولین ترجیح سے کی جانی چاہئے ، جس سے کم ازکم وقت میں بچے کو گود لینے کے خواہش مند جوڑے کو گود دے کر خاندانی ماحول میں بھیجا جا سکے ۔ریتابہوگنا جوشی نے کہا اس عمل سے منسلک تمام اکائیاں اپنا کام بلا تاخیر کریں، یہ معاشرے کی خدمت کا ایسا کام ہے جس میں ایک معصوم زندگی کاپورا مستقبل منسلک ہے ۔ ایک بچے کو خاندان سے جوڑنا صرف سرکاری ذمہ داری ہی نہیں ہے یہ ایک بہت بڑی سماجی ذمہ داری بھی ہے ۔ ریاستی حکومت بچوں کی حفاظت کے لئے بھی اتنی ہی مصروف عمل ہے جتنی خواتین کے تحفظ کے لئے ہے ۔ پرو فیسر جوشی کل یہاں بچوں کو گود دینے والی ریاستی یونٹوں کے کاموں کی جائزہ میٹنگ کر رہی تھیں ہدایت دی کہ ضلع پروویشن افسر (ڈی پی او ) ضلع میں اس بات کا یقین کرے گا کہ کوئی بھی غیر رجسٹرڈ یونٹ بچہ گود دینے کا کام نہ کرے ۔

TOPPOPULARRECENT