Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / بچوں کیلئے آدھار مرکز کے فیصلہ کی ستائش

بچوں کیلئے آدھار مرکز کے فیصلہ کی ستائش

کولکتہ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے وزیر پنچایت اور دیہی ترقی سبرتا مکرجی نے مرکز کی جانب سے بچوں کو مڈ ڈے میل کے فوائد سے محروم نہ رکھنے کی خاطر آدھار کارڈ کے لزوم میں نرمی دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آخر کار دانشمندی نے کام کیا ہے۔ وہ یہاں اپنے محکمہ کے زیراہتمام یوم خواتین تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کا فیصلہ ’’دیر آید درست آید‘‘ کے مترادف ہے۔ مڈ ڈے میل پروگرام کیلئے پہلے آدھار کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن آج مرکز نے نرمی کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT