Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بچوں کی بہتر نشو ونما اور فروغ کیلئے موثر اقدامات

بچوں کی بہتر نشو ونما اور فروغ کیلئے موثر اقدامات

حیدرآباد ۔14نومبر ( سیاست نیوز)  حکومت تلنگانہ بچوں کیلئے کئی فلاح و بہبودی اسکیمات متعارف کرتے ہوئے انہیں بہتر اور معیاری تغذیہ بخش غذا کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ شعبہ تعلیم میں بھی کئی تبدیلیاں لائی جارہی ہے ۔ آج یوم اطفال تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر مال جناب محمد محمود علی نے کہا کہ مختلف طبقات بشمول اقلیتوں کیلئے اقامتی اسکولس قائم کئے گئے ۔ یہاں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹلس میں طلبہ کو باریک چاول اور معیاری غذا کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بہتر نشوو نما اور ترقی سے ملک کی ہمہ جہتی ترقی یقینی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ 14سال سے کم عمر کے بچوں سے مزدوری یا ایسے ہی دوسرے کام لینے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے چھوٹے بچوں بالخصوص لڑکیوں کیلئے ’’بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ‘‘ پروگرام پر موثر عمل آوری کو یقینی بنایا ہے ۔ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر بچوں کو بال رتنا اور بال سوریا ایوارڈس دیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT