Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / بچوں کی تعلیم کو یکساں سیول کوڈ میں شامل کیا جائے

بچوں کی تعلیم کو یکساں سیول کوڈ میں شامل کیا جائے

قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کی لاء کمیشن سے سفارش
نئی دہلی ۔ /20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال (این سی پی سی آر) نے ملک بھر میں بچوں کیلئے یکساں تعلیم کی وکالت کی ہے اور اسے یکساں سیول کوڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کمیشن نے اپنی سفارشات لاء کمیشن کو روانہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تعلیم سب کا دستوری حق ہے ، اسی طرح بنیادی تعلیم بچوں کا دستوری حق ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنا بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے ۔ کمیشن کے رکن پرینک کانونگو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاء کمیشن نے یکساں سیول کوڈ کے بارے میں ہم سے رائے طلب کی تھی ۔ چنانچہ ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم کو اس میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اور ویدک پاٹا شالاؤں میں تعلیم حاصل کررہے بچوں کے تعلق سے کئی ریاستوں میں یہی تصور کیا جاتا ہے کہ وہ اسکولی تعلیم حاصل نہیں کررہے ہیں ۔ ان کی جملہ تعداد تقریباً 8 کروڑ بتائی گئی ہے ۔ لہذا ہم چاہتے ہیں کہ تمام بچوں کو بنیادی تعلیم کے مواقع فراہم ہوں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT