Monday , June 26 2017
Home / دنیا / بچوں کی زندگی میں والد کا رول ،یونیسیف کی مہم میں سچن بھی شامل

بچوں کی زندگی میں والد کا رول ،یونیسیف کی مہم میں سچن بھی شامل

اقوام متحدہ ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یونیسیف کی جانب سے ایک خصوصی مہم چلانے کے لیے جن مشہور و معروف ہستیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ان میں ڈیوڈ بیکھم ، نووک جوکووچ ، اور ہندوستان کے ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر بھی شامل ہیں ۔ مہم کے ذریعہ ہر بچے کی ابتدائی زندگی میں ان کے والد کے رول پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ یونیسیف ’ سوپر ڈیڈس ‘ کے تھیم سے بچوں میں باپ کی شخصیت کی اہمیت ، باپ کی شفقت ، باپ کے ذریعہ بچوں کو ملنے والے تحفظ اور ان کی ہر چھوٹی سے چھوٹی ضروریات کی تکمیل کی ذمہ داری پر روشنی ڈالے گی ۔ اس کا اہتمام ’ فادرس ڈے ‘ منانے سے کچھ ہی روز قبل کیا جارہا ہے ۔ دیگر شخصیات میں اکیڈیمی ایوارڈ حاصل کرنے والے امریکی ایکٹر مہر شالا علی ، برطانوی فارمولا ون ریس ڈرائیو لیویس ہیملٹن اور آسٹریلیائی اداکار ہیوگ جیک میں بھی شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ سچن تنڈولکر بھی ایک جوان بیٹے ارجن اور ایک جوان بیٹی سارہ کے والد ہیں جب کہ ان کی اہلیہ انجلی تنڈولکر پیشہ سے ڈاکٹر ہیں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT