Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / بچوں کی موت : تحقیقات اب گورکھپور پولیس کرے گی

بچوں کی موت : تحقیقات اب گورکھپور پولیس کرے گی

لکھنو،25اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں گھورکپور کے بابا راگھو داس میڈیکل کالج میں بچوں کی موت کے سلسلہ میں لکھنؤ کے حضرت بنج کوتوالی میں درج معاملہ گورکھپور ٹرانسفر کردیا گیا ہے ۔چیف سکریٹری کی صدارت میں بنی کمیٹی کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر معطل پرنسپل راجیو کمار مشرا سمیت 9افراد کے خلاف ایک دن قبل ہی ایف ئی آر درج ہوئی تھی۔ معاملہ ٹرانسفر ہونے کے بعد اب اس کی تفتیش گورکھپور پولیس کرے گی۔ اس درمیان رپورٹ درج ہونے کے بعد میڈیکل کالج میں تین اکاونٹنٹ اور ایک فارمیسسٹ کو بھی معطل کردیا گیا۔ حضرت گنج کوتوالی میں رپورٹ محکمہ طب کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر کے کے گپتا کی طرف سے درج کرائی گئی تھی۔دوسری طرف اس معاملے میں ملزم ڈاکٹر کفیل احمد نے ایک ویڈیو جاری کرکے خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ویڈیو میں ڈاکٹر کفیل کو آکسیجن کا انتظام کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سنا گیا ہے ۔ ویڈیو میں ڈاکٹر کفیل خود کے بے قصور بتا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان پر بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT