Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / بچوں کے تحفظ کی معطل افسر سشمیتا اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار

بچوں کے تحفظ کی معطل افسر سشمیتا اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار

سلی گوڑی، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی آئی ڈی نے جل پائی گوڑی کی بچوں کے تحفظ کی معطل افسر سشمیتا گھوش کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ دو روز قبل ان کے شوہر مرنال گھوش اور ڈاکٹر دیباشیش چندرا کو بھی بچوں کی خریدو فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ سی آئی ڈی نے کل پنتیل گاؤں میں پوچھ تاچھ کرنے کے بعد سشمتا کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق اس گھپلہ کی جانچ کرنے والی سی آئی ڈی نے قبل ازیں دارجلنگ ضلع کے ‘تحفظ اطفال ‘ کے افسر مرنال گھوش اور دیباشیش چندرا کو جمعہ کی رات اس اسکنڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے پکڑے گئے تھے ۔

 

آئی اے ایس آفیسر عدالت سے رجوع
بلاس پور،7مارچ(سیاست ڈاٹ کام)چھتیس گڑھ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس)افسربی ایل اگروال مبینہ طور پر رشوت کی پیش کش معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)کے ذریعہ کی گئی اپنی گرفتاری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاہے ۔ہائی کورٹ کے جسٹس سنجے کے اگروال نے اس عرضی پر ذاتی وجوہات سے سماعت سے انکار کردیا ہے ۔انہوں نے یہ عرضی ایگزیکٹو چیف جسٹس کو کسی دوسری بنچ میں سماعت کومنتقل کردی ہے ۔بی ایل اگروال کو پوچھ تاچھ کے بعد سی بی آئی نے دہلی کی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا تھا،جہاں سے انہیں اور ان کے برادر نسبتی آنند کو اور دو دیگر کو 17مارچ تک کے لئے تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT