Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / بچوں کے سامنے خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ ‘ چار کی گرفتاری

بچوں کے سامنے خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ ‘ چار کی گرفتاری

وشاکھاپٹنم: پولیس نے کہاکہ ایک 35سال کی عورت کا دولوگوں اس کے 3بچوں کے سامنے مذکورہ خاتون کے گھر میں اجتماعی عصمت ریزی کی۔پولیس نے ایک روز قبل دونوں ملزمین اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کررہی ہے۔

منگل کی رات کو گاجوواکا پولیس اسٹیشن میں درج کردہ شکایت میں خاتون نے بیان دیا ہے کہ پیر کی رات کو جب اس کے شوہر کام کے سلسلے میں دور گئے ہوئے تھے یہ واقعات پیش آیا ہے۔شکایت کے مطابق چارلوگوں کی گینگ جس میں ایک بچے بھی شامل ہے گھر میں داخل ہوئے تھے۔گاجوواکا پولیس انسپکٹر ٹی ای راجو نے کہاکہ ’’ دولوگوں نے بچوں کے سامنے ہی اس خاتون کی عزت لوٹی۔

ان لوگوں نے خاتون کو واقعہ کے متعلق کسی کو بھی بتانے پر سنگین نتائج کاسامنے کرنے کے لئے بھی تیار رہنے کی دھمکی دی ہے‘‘۔ملزمین کے خلاف پولیس نے 376ائی پی سی کے دفعہ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے۔راجو نے کہاکہ ’’ ہم نے گینگ کے چاروں ممبران کو پکڑ لیا ہے اورمزید تحقیقات جاری ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT