Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بچوں کے فحش ویڈیو کیس : پولیس انٹر پول سے رجوع

بچوں کے فحش ویڈیو کیس : پولیس انٹر پول سے رجوع

حیدرآباد۔/18جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پولیس بچوں کے فحش ویڈیو کیس کے ملزم امریکی شہری کے تعلق سے مزید معلومات حاصل کرنے انٹرپول اور امریکی سفارتخانہ سے رجوع ہورہی ہے۔ امریکی شہری کو مبینہ طور پر بچوں کو فحش ویڈیو آن لائن تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ اس جرم میں اس کے ساتھ کوئی ہندوستانی بھی شریک ہے یا نہیں۔ تلنگانہ سی آئی ڈی انسپکٹر جنرل پولیس سومیا مشرا نے کہا کہ ہم انٹر پول کو مکتوب لکھیں گے اور امریکی شہری کے بارے میں مزید معلومات اکٹھا کریں گے۔
بینک عہدیداروں کیلئے ورک شاپ
حیدرآباد۔/18جنوری، ( پی ٹی آئی) ڈائرکٹوریٹ آف انکم ٹیکس ( انٹلی جنس اینڈ کریمنل انوسٹی گیشن ) کی جانب سے کل وجئے واڑہ میں بینک عہدیداروں کیلئے ایک ورکشاپ منعقد کیا جائے گا اور 9نومبر سے 30 ڈسمبر کے درمیان ڈپازٹ کردہ رقومات کی تفصیلات داخل کی جائیں گی۔ اس طرح کا ورکشاپ آج انکم ٹیکس ٹاورس پر منعقد کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT