Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بچپن کے دوستوں سے ملاقات کرنے چیف منسٹر نے قافلہ روک دیا

بچپن کے دوستوں سے ملاقات کرنے چیف منسٹر نے قافلہ روک دیا

حیدرآباد۔/11اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج اپنے بچپن کے دوستوں کو اچانک مسرت کے لمحات سے دوچار کردیا۔ ملوگو قومی شاہراہ پر اپنے موٹروں کے قافلہ کو روکتے ہوئے انہوں نے بچپن کے دوستوں سے ملاقات کی اور اپنے دوستوں جہانگیر اور انجی ریڈی سے بات چیت بھی کی اور انہیں اپنی کار میں بٹھا کر سدی پیٹ کے ترقیاتی پروگرام تک لے گئے۔ جب چیف منسٹر نے موٹروں کے قافلہ کو روک دیا تو تمام کو حیرانی ہوئی۔ چیف منسٹر اپنی کار سے نیچے اُترے اور بچپن کے دوستوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات پر ان کے دوستوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا اور وہ اس اچانک ملنے والی مسرت سے سرچار نظر آرہے تھے۔ چیف منسٹر نے انہیں اپنے ساتھ افتتاحی پروگرام تک لے گئے اور کچھ دیر اُن سے بات چیت کی۔ چیف منسٹر یہاں کلکٹریٹ کیلئے سنگ بنیاد رکھنے پہنچے تھے۔

TOPPOPULARRECENT