Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچکندہ میں صفائی کے ناقص انتظامات

بچکندہ میں صفائی کے ناقص انتظامات

بچکندہ۔13اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بچکندہ میں صفائی کے ناقص انتظامات دکھائی دے رہے ہیں ۔ اس ناقص انتظامات کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ‘ جہاں جہاں دیکھو کچرے کے انبار نظر آرہے ہیں اور موریوں میں گندہ پانی بہتا ہوا نظر آرہا ہے جس کی بناء پر مچھروں کی کثرت میں اضافہ ہورہا ہے۔ گرام پنچایت عہدیدار عوام کی ترقی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کرپارہے ہیں ۔ سال میں دو یا تین مرتبہ نالیوں کی صفائی ہوتی ہے ۔ سرپنچ عوام کے مسائل کو حل کرنے میںبالکل ناکام ہے ۔ الیکشن کے موقع پر عوام سے بڑے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں ‘ اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو بھولتے ہوئے اپنے پیٹ کا خیل کرنے میں مصروف ہوتے ہیں ۔ بچکندہ منڈل کا سرپنچ الیکشن ہوئے دو سال کا عرصہ گذر چکا ہے دو سالہ عرصہ میں 16وارڈوں میںکہیں پر بھی ترقیاتی کام دکھائی نہیں دیا ۔

TOPPOPULARRECENT