Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچکنڈہ میں ترکاریوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

بچکنڈہ میں ترکاریوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

بچکنڈہ۔ 27 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ترکاریوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہونے سے تاجرین اور صارفین دونوں سخت دشواریاں محسوس کررہے ہیں۔ حلقہ جکل میں پیاز کی قیمت فی کلو 40 روپئے فروخت ہورہی ہے جبکہ دو ماہ قبل پیاز کی قیمت 10 روپئے فروخت ہورہی تھی، دو ماہ میں بے تحاشہ قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس طرح ٹماٹر کی فی کلو کی قیمت 40 روپئے آلو فی کلو 40 روپئے ،میتھی بھاجی 80 روپئے فروخت کی جارہی ہے۔ دن بہ دن مہنگائی ہورہی ہے۔ حکومت ترکاریوں کی قیمت پر قابو پانے میں ناکام ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT