Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچکنڈہ میں دینی اجتماع کا انعقاد

بچکنڈہ میں دینی اجتماع کا انعقاد

بچکنڈہ۔/14نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل کے موضع واجد نگر میں بروز جمعہ بعد نماز عشاء جامع مسجد واجد نگر میں ڈاکٹر ناصر خان کی زیر قیادت محفل ذکر کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ناصر خاں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا ذکر کرنے سے روح کو روحانی غذا ملتی ہے جو چیز ذکرتی ہے وہ زندہ ہوتی ہے اور جو ذکر سے غافل ہوتی ہے وہ مردہ قرار دی جاتی ہے۔ ذکر دلوں کی صفائی کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے مثال کے ذریعہ سے کہا کہ کپڑے کی صفائی کیلئے صابن کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح دل کا زنگ دور کرنے کیلئے اللہ کا ذکر ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے قرآن اور حدیث کے حوالہ سے یہ بات کہی۔ اللہ کا ذکر کرنے کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں ہے جب چاہے جس وقت چاہے رات دن جنگل میں سفر و حضر میں کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر شیخ یونس، شیخ محمد اسمعیل خان، شیخ حسین، شیخ مولانا، شیخ چاند، محمد پاشاہ، شیخ داؤد، شیخ محبوب کے علاوہ رپورٹر روز نامہ ’سیاست‘ بچکنڈہ حافظ محمد محسن نے شرکت کی۔ بعد دعاء محفل ذکر کا اختتام ہوا۔ ڈاکٹر ناصر خان کی جانب سے تمام احباب میں شرینی تقسیم کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT