Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچکنڈہ میں قلت آب کا مسئلہ سنگین

بچکنڈہ میں قلت آب کا مسئلہ سنگین

بچکنڈہ۔/23جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بچکنڈہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچکنڈہ میں پلکل مانجرا ندی سے اپنی سربراہ کیا جاتا ہے لیکن 15دن یا ایک ہفتہ بھر میں ایک مرتبہ پانی چھوڑا جارہا ہے جس کی وجہ سے پینے کے پانی کیلئے شدید مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ موسم سرما میں یہ حال ہے تو موسم گرما میں کیا حال ہوگا۔ مہینہ پندرہ دن میں موٹر خراب ہوتی ہے اور موٹر درست کرنے میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔ پانی کے کنٹراکٹر نے عوام کو پانی کی سہولیات سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT