Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچکنڈہ میں چاول کی دوکانات پر دھاوے

بچکنڈہ میں چاول کی دوکانات پر دھاوے

بچکنڈہ۔ 5 اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر بچکنڈہ میں ویجیلنس اور انفورسمنٹ عہدیداروں نے چاول کی دکانوں پر دھاوے کیلئے راماچندر پور انفورسمنٹ انسپکٹرس وینائیک ریڈی، بال ریڈی دونوں عہدیداروں نے دھاوے کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر فروخت کئے جانے والے 32 کنٹل راشن چاول 800 لیٹر کیروسین کو ضبط کرلیا۔ بچکنڈہ کا سائننا کی دوکان پر 18 کنٹل چاول راجو کی دوکان پر 9 کنٹل راشن چاول راجا رام کی مکان پر 5 کنٹل راشن چاول کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح یوسف کی دوکان پر غیرقانونی طور پر فروخت کئے جانے والے کیروسین 800 لیٹر کو ضبط کیا گیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ ان ضبط کئے گئے چاول اور کیروسین کو تحقیقات کرتے ہوئے 4 افراد پر کیس درج کئے جائیں گے۔ اس تنقیح میں رمیش کمار، لکشمن ریڈی، سنجور ریڈی، وی آر او ملکارجن پٹیل سائیلو موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT