Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بچکنڈہ کے شادی خانہ کی عاجلانہ تعمیر کا مطالبہ

بچکنڈہ کے شادی خانہ کی عاجلانہ تعمیر کا مطالبہ

بچکنڈہ۔/12ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب کلیم پٹیل قائد تلگودیشم نے صحافتی بیان میں کہا کہ بچکنڈہ میں تلگو دیشم کے دور حکومت میں 2002 میں بارہ لاکھ روپئے کی لاگت مسلم شادی خانہ کی تعمیر کی گئی تھی آج وہ جوا اور بدکاری کا اڈہ بن چکا ہے ۔ بچکنڈہ میں بند پڑا ہوا شادی خانہ گزشتہ 13سال سے ویران ہے اس کے لئے ایم ایل سی ڈی راجیشور نے اپنے فنڈ سے 10لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا تھا ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس ویران شادی خانہ کی تمام تر سہولیات فراہم کرکے مسلمانوں کے حوالے کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT