Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / بچہ بمبار نے 6 افراد کو ہلاک کردیا

بچہ بمبار نے 6 افراد کو ہلاک کردیا

کانو ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک بچہ بمبار نے آج شمال مشرقی نائجیریا میں بوکوحرام کی شورش پسندی کے گڑھ میں واقع ایک بس اسٹیشن کے باہر 6 افراد کو ہلاک کردیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک کم عمر لڑکی صبح تقریباً 7 بجے یوبے ریاستی دارالحکومت دامترو کے اسٹیشن پہنچی اور اس نے گیٹ پر موجود سیکوریٹی گاڈرس کی جانب سے جامہ تلاشی سے اتفاق نہیں کیا اور خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ ایک راہرو نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ایک پرائیویٹ ٹیکسی وہاں پہنچی اور جیسے ہی وہ قریب آئی لڑکی نے خود کو دھماکوں مادوں سے اڑالیا۔

TOPPOPULARRECENT