Tuesday , March 28 2017
Home / شہر کی خبریں / بچہ مزدوروں کی اسکول واپسی

بچہ مزدوروں کی اسکول واپسی

رچہ کنڈہ پولیس کا انوکھا اقدام، 170 بچوں کیلئے اسکول کا قیام
حیدرآباد ۔ 18 فبروری (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس نے بچہ مزدوری کی روک تھام کیلئے انوکھے اور متعدد اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ اینٹ کی بھٹیوں میں کام کرنے کے دوران بچہ مزدوری سے آزاد کروائے گئے تقریباً 170 بچوں کیلئے اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے ان بچوں کو ان کی مقامی زبان میں تعلیم دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آج اس سلسلہ میں چکڑمامڑپلی میں ایک اسکول کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ھرمیش مرلی دھر بھگوت نے کہا کہ 170 بچے جو اینٹ کی بھٹیوں میں کام کررہے تھے، انہیں آزاد کیا گیا تھا۔ تاہم ان کیلئے کوئی اسکول اور ایسی سہولیات نہیں تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کلکٹر انیتا رامچندرن سے مسئلہ کو رجو ع کرتے ہوئے اڑیسہ سے اساتذہ کو طلب کیا گیا ہے جنہیں معقول تنخواہ کے علاوہ تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ان بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے بچہ مزدوری کے خلاف سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا اور کہا کہ 10 سال سے کم عمر بچوں سے مزدوری کروانے کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر گورنمنٹ وہپ سنیتا مہندر ریڈی و دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT