Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / بچہ مزدوری میں ملوث چوڑیوں کے کارخانے کے مالکین گرفتار

بچہ مزدوری میں ملوث چوڑیوں کے کارخانے کے مالکین گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) چوڑیوں کے کارخانوں میں بچہ مزدوری کروانے والے دو مالکین کو بھوانی نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ 41 سالہ محمد آفتاب خان ساکن نشیمن نگر ، بھوانی نگر اور 35سالہ محمد نلیار عالم ان دونوں کا تعلق گیا بہار سے ہے دو چوڑیوں کے ـکارخانوں میں بچہ مزدوری میں ملوث ہوتے ہوئے بہار سے تعلق رکھنے والے کم عمر بچوں سے مزدوری کروارہے تھے ۔ ساؤتھ زون پولیس نے محکمہ لیبر اور دیگر غیرسرکاری تنظیموں کی مدد سے کل بھوانی نگر علاقہ میں واقع چوڑیوں کے کارخانوں پر دھاوا کرتے ہوئے 17 کم عمر بچوں کو اُن کی چنگل سے آزاد کروالیا تھا ۔ پولیس بھوانی نگر نے مذکورہ کارخانوں کے مالکین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور اُنھیں آج گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT