Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بچہ مزدوری کے خلاف مہم 74 بچوں کو بچا لیا گیا

بچہ مزدوری کے خلاف مہم 74 بچوں کو بچا لیا گیا

حیدرآباد۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) نارتھ زون پولیس نے آپریشن اسمائل کے تحت 74 بچہ مزدوروں کو رہا کرلیا گیا۔ پولیس کی جانب سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں کی گئی اچانک کارروائی میں ویزاگ سے سکندرآباد پہونچی جنم بھومی ایکسپریس میں تلاشی لی گئی جہاں پر جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اڈیشہ، بہار، آسام اور دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کم عمر لڑکے جنہیں بچہ مزدوری کی غرض سے غیرقانونی طور پر حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا، کو حراست میں لے لیا گیا اور انہیں فوری گوپال پورم پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بچہ مزدوروں کو فوری ریسکیو ہوم منتقل کیا۔

TOPPOPULARRECENT