Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / بچی کے رونے پر ٹرمپ کا موڈ خراب ماں کو بچی کے ساتھ ریالی سے باہر نکل جانے کا حکم

بچی کے رونے پر ٹرمپ کا موڈ خراب ماں کو بچی کے ساتھ ریالی سے باہر نکل جانے کا حکم

واشنگٹن۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ ورجینیا میں کل جس وقت اپنی ایک انتخابی ریالی میں شریک تھے۔ وہاں ان کے حامیوں کے ہجوم میں ایک ایسی خاتون بھی تھی جس کی گود میں بچی تھی اور وہ مسلسل روئے جارہی تھی اور جب ٹرمپ نے دیکھا کہ رونے والی بچی ماں سے کنٹرول نہیں ہورہی ہے تو انہوں نے بچی کو وہاں سے ہٹا دینے کی ہدایت دی۔ قبل ازیں جب بچی رو رہی تھی تو ٹرمپ نے کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ یہ تک کہا کہ انہیں بچے بے حد پسند ہیں۔ بچی کو وہیں رہنے دو اور اپنی تقریر کا سلسلہ جاری رکھا۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر کا سلسلہ جاری رکھا اور بچی نے رونے کا سلسلہ … نتیجہ یہ ہوا کہ ٹرمپ اپنی اصلیت پر آگئے اور انہوں نے کہا کہ انہوں نے بچوں سے متعلق جو بات کہی تھی، وہ ایک محض ایک مذاق تھا۔ انہوں نے کہا کہ روتے ہوئے بچے انہیں پسند نہیں اور بہتر ہوگا کہ ماں اپنی بچی کو ریالی سے باہر لے جائے۔ ٹرمپ نے کہا کہ روتے ہوئے بچوں کو پسند کرنے کی جو بات انہوں نے کہی تھی، وہ محض مذاق تھا اور وہاں موجود ہجوم قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگیا۔ ریالی کا اہتمام ورجینیا میں ایش برنس کے ایک ہائی اسکول کے آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا جو کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کی کثیر تعداد آباد ہے جو آئی ٹی صنعت سے وابستہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT