Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / بچے کو مارپیٹ کے بعد ماں کی خود کشی

بچے کو مارپیٹ کے بعد ماں کی خود کشی

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) بچے کو مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد والدہ نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز حدود میں پیش آیا ۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ خاتون سنیتا نے آج اپنے بچے کو مارپیٹ کی ۔ بچے کو اس قدر پیٹا کے وہ ماروں کی تاب نہ لاکر بے ہوش ہوگیا اور خاتون بچے کو بے ہوش دیکھ کر خوف کا شکار ہوگئی اور خاتون نے بچے کی موت تصور کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق سنیتا یوسف گوڑہ کے ساکن شخص ایشور راؤ کی بیوی تھی ۔ ایشور کارپینٹر ہے اور اکثر بیرون ریاست جایا کرتا تھا ۔ یہ خاندان آندھر اپردیش کے سریکاکلم ضلع سے تعلق رکھتا ہے ۔ خاتون کا شوہر 10 روز قبل فلم کا سیٹ تیار کرنے آندھراپردیش گیا تھا ۔ آج خاتون مکان میں دو بچوں کے ساتھ تھی بچوں کی ضد و شرارت پر اپنے بچے کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور بچہ بے ہوش ہوگیا ۔ اس خاتون نے خودکشی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT