Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / بڈگام میں فوج کی فائرنگ ،25 سالہ نوجوان ہلاک

بڈگام میں فوج کی فائرنگ ،25 سالہ نوجوان ہلاک

احتجاجی نوجوانوں پر راست فائرنگ، فوج کیخلاف ایف آئی آر درج
سری نگر 21جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعہ کے روز فوج کی احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک جواں سال نوجوان ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ پولیس نے فائرنگ کے اس واقعہ میں فوج کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔ ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ ضلع بڈگام کے بیروہ میں جمعہ کو ہڑتال کے دوران احتجاج کررہے نوجوانوں کے ایک گروپ نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر پتھراؤ کیا۔ اس کے جواب میں فوجی اہلکاروں نے مبینہ طور پر احتجاجی نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تنویر احمد پالا اور محمد ابراہیم وانی نامی دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ دونوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہاں ڈاکٹروں نے 25 سالہ تنویر احمد کو مردہ قرار دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ تنویر احمد پیشے کے اعتبار سے درزی تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی محمد ابراہیم کو علاج ومعالجہ کے لئے ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ بیروہ سے ایک صحافی نے یو این آئی کو فون پر بتایا کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے علاقہ میں فوج کی ایک گشتی پارٹی دیکھ کر پٹاخہ پھوڑا جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار اشتعال میں آگئے اور نوجوانوں کو پیٹنا شروع کردیا۔

TOPPOPULARRECENT