Saturday , May 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بڈی باٹا مہم میں حصہ لینے اساتذہ سے اپیل

بڈی باٹا مہم میں حصہ لینے اساتذہ سے اپیل

نارائن پیٹ ۔ /11 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری اردو میڈیم مدارس اور اردو زبان کی بقاء و ترویج کیلئے نارائن پیٹ ڈیویژن کے اردو میڈیم اساتذہ کی انتھک مساعی اور جدوجہد جاری ہے ۔ بڈی باٹا پروگرام کے دوران گھر گھر پہنچ کر اولیائے طلباء سے ملاقات اور مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت سے متعلق معلومات بہم پہنچانے کی کوشش جاری ہے ۔ ورقیے ، پوسٹرس تقسیم کئے جارہے ہیں ، ریالیاں نکالی جارہی ہیں ۔ اردو میڈیم سرکاری مدارس کے اچھے نتائج اور تعلیمی معیار کو اولیائے طلباء کے سامنے پیش کیا جارہا ہے ۔ محبان اردو اور رضاکارانہ تنظیموں کو بھی اردو سرکاری مدارس کے استحکام کیلئے آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ جناب رؤف حسام الدین سوٹا جوائنٹ سکریٹری نے بتایا کہ سرکاری مدارس میں تربیت یافتہ اساتذہ کے علاوہ تمام تر سہولیات فراہم ہیں ۔ اردو سرکاری مدارس کے استحکام کیلئے سماج کے تمام طبقات کے تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس وقت اردو سرکاری مدارس کی ترقی کی سمت توجہ نہیں دی گئی تو اردو صرف شعر و شاعری کی زبان بن کر رہ جائے گی ۔اردو رسم الخط کے ساتھ اردو کی ترقی کیلئے اردو سرکاری مدارس کی ترقی میں ہر محب اردو کا ساتھ ضروری ہے ۔ جناب رؤف حسام الدین جوائنٹ سکریٹری سوٹا نے اردو ٹرینڈ ٹریچرس سے بھی اپیل کی کہ اردو سرکاری مدارس کو استحکام بخشنے اور طلباء کے داخلوں کیلئے شروع کردہ مہم بڈی باٹا میں اردو تربیت یافتہ اساتذہ بھی حصہ لیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT