Monday , April 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بڑودہ کو شکست ‘تمل ناڈو فائنل میں داخل

بڑودہ کو شکست ‘تمل ناڈو فائنل میں داخل

نئی دہلی۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روی شری نواسن سائی کشور(59/4)  کی بہترین بولنگ کے بعد دنیش کارتک (77)  اور کپتان وجے شنکر (ناٹ آؤٹ 53) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت تمل ناڈو بڑودہ کو15 گیند باقی رہتے چھ وکٹ سے ہراکر وجے ہزارے ٹرافی ونڈے کرکٹ ٹورنمنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بڑودہ کی ٹیم 49.3  اوور میں 219 رن پر آؤٹ ہوگئی جبکہ تمل ناڈو نے47.3  اوور میں چار وکٹ پر220  رنز بنا کر آسان جیت حاصل کر لی۔کارتک اور وجے شنکر نے چوتھے وکٹ کے لئے 88  رنز کی میچ فاتح شراکت کی۔ تمل ناڈو کا 19 مارچ کو ہونے والے فائنل میں جھارکھنڈ اور بنگال کے درمیان کل دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے مقابلہ ہوگا۔تمل ناڈو نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے تین وکٹ95  رن تک گنوا دیے ۔کوشک گاندھی 19، گنگاشریدھر راجو 15 اور بابا اپراجیت 28 رن بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن کارتک اور وجے نے چوتھے وکٹ کی بہترین شراکت سے تمل ناڈو کو فتح کی راہ پر ڈال دیا۔کارتک نے صبر کے ساتھ کھیلتے ہوئے 107 گیندوں پر 77 رنز میں چار چوکے لگائے ۔وجے نے پھر واشنگٹن سندر (ناٹ آوٹ 26) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے ناٹ آؤٹ 37 رن جوڑ کر تامل ناڈو کو فائنل کی منزل پر پہنچا دیا۔کپتانی اننگز کھیلنے والے وجے نے 67 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز میں چار چوکے لگائے ۔ سندر نے 23 گیندوں پر ناقابل شکست 26 رنز کی اننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے ۔سیٹھ نے 40 رن پر تین وکٹ لئے ۔اس سے پہلے بڑودہ کی اننگز میں پانچ بیٹسمینوں نے اہم کردار ادا کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی بڑی اننگز نہیں کھیل پایا۔کیدار دیودھر نے 63 گیندوں پر 46  رنز میں سات چوکے ، آدتیہ واگھمورے نے 77 گیندوں پر 45 رنز میں چار چوکے ، کرنال پانڈیا نے34 گیندوں پر30  رنز میں ایک چوکا اور دو چھکے ، کپتان عرفان پٹھان نے 36 گیندوں پر 27 رنز میں دو چوکے اور ایک چھکا اور پنال شاہ نے 41 گیندوں پر 36 رنز میں چار چوکے لگائے ۔بڑودہ کی اننگز 49.3  اوور میں219  رنز پر سمٹ گئی۔سائی کشور نے 59 رن پر چار وکٹ، سندر نے20 رن پر دو وکٹ، اشون کرسٹ نے 22 رن پر دو وکٹ اور راہول شاہ نے 36 رن پر دو وکٹ لئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT