Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بڑھتی رشوت خوری کے خلاف یونین بینک آف انڈیا کی ریالی

بڑھتی رشوت خوری کے خلاف یونین بینک آف انڈیا کی ریالی

حیدرآباد 5 نومبر (یو این آئی) سماج میں بڑھتی رشوت خوری کے خلاف حیدرآباد کی نکلس روڈ پر آج یونین بینک آف انڈیا کی جانب سے ریلی نکالی گئی ۔ کرپشن کے خلاف منائے جارہے ہفتہ کے حصہ کے طور پر یہ ریلی نکالی گئی ۔ جنرل منیجر یونین بینک آف انڈیا وینکٹیش نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پروگرام مختلف مرحلوں میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ عوام ‘ طلبہ اور کسانوں تک رسائی حاصل کی جارہی ہے اور بالخصوص دیہی علاقوں پر توجہ دی جارہی ہے جہاں گرام سبھائیں منعقد کرتے ہوئے ہر برانچ کی جانب سے دو مواضعات کا انتخاب کیا جارہا ہے اور لوگوں کو رشوت خوری کی لعنت سے واقف کروایا جارہا ہے ۔ ان میں بیداری پیدا کی جارہی ہے کہ وہ رشوت نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ صبح میں عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے یہ پروگرام نکلس روڈ پر منعقد کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT