Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / بڑی رقم جمع کرانے والے 9.29 لاکھ بینک کھاتہ داروں پر محکمہ انکم ٹیکس کی نظر

بڑی رقم جمع کرانے والے 9.29 لاکھ بینک کھاتہ داروں پر محکمہ انکم ٹیکس کی نظر

نئی دہلی۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نوٹ بندی کے دوران بڑی رقم جمع کرانے والے نو لاکھ سے زیادہ بینک کھاتہ دارسنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسیز اور انکم ٹیکس محکمہ کے نشانہ پر ہیں۔گذشتہ 8نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اعلان کردہ نوٹ بندی کے بعد اٹھارہ لاکھ بینک کھاتوں میں موٹی رقم جمع ہوئی ۔ یہ رقم ان کھاتہ داروں کی آمدنی سے میل نہیں کھاتی ہے ۔ انکم ٹیکس محکمہ نے تمام کھاتہ داروں کو رقم جمع کرانے کی جانکاری کے لئے ای میل اور ایس ایم ایس بھیجے تھے ۔ ان میں سے 8.71لاکھ نے جانکاری فراہم کرائی ہے لیکن 9.29 لاکھ نے محکمہ کو تفصیل نہیں دی ہے ۔ محکمہ اب انکے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کل لوک سبھا میں مالی بل 2017پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن کھاتہ داروں نے مانگی گئی تفصیل جمع نہیں کرائی ہے محکمہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گا ۔ حالانکہ مسٹر جیٹلی نے یہ نہیں بتایا کہ نوٹ بندی کے دوران کتنی رقم جمع ہوئی ہے البتہ کہا کہ ریزرو بینک جمع کئے گئے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں کی گنتی کررہا ہے گنتی میں نقلی نوٹوں کو الگ کرنے کے بعد آر بی آئی یہ بتانے کی پوزیشن میں ہوگا کہ نوٹ بندی کے دوران کتنی رقم جمع ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT