Thursday , June 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بڑی فتوحات کو مقصد بنائیں : گوپی چند

بڑی فتوحات کو مقصد بنائیں : گوپی چند

حیدرآباد۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بیڈمنٹن قومی کوچ پولیلا گوپی چند نے ہندوستانی کھلاڑیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مظاہروں میں استقلال کے ساتھ بڑی فتوحات کو مقصد بنائیں۔ دریں اثناء ہندوستانی کھلاڑیوں کے حالیہ مظاہروں پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا، حالانکہ حالیہ اختتام پذیر ٹورنمنٹس میں پی وی سندھو اور سائنا نہوال کے مظاہرے مایوس کن رہے۔
حسن علی پہلے ٹسٹ سے قبل زخمی
جمائیکا۔18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز سے قبل زخمی ہو گئے ہیں جس سے ان کی پہلے ٹسٹ میچ میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔مونٹیگو بے میں ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کے خلاف ٹور میچ کے تیسرے دن حسن علی عضلات میں جکڑن کا شکار ہوئے۔حسن علی زخم کے سب میدان سے باہر چلے گئے جہاں معائنہ کرنے پر ان کے پٹھوں میں کھنچاؤ کا انکشاف ہوا اور وہ اس میں بہتری کیلئے بحالی کے عمل سے گزریں گے۔ اس زخم کے سبب حسن کی21 اپریل کو شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میچ میں شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے لیکن ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق حسن کے زخم کا جائزہ لیا جاتا رہے گا اور مثبت پیشرفت کی صورت میں مکمل اطمینان کے بعد انہیں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT