Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / بڑی نوٹوں کی منسوخی پر انتخابی فائدہ سمجھنا احمقانہ این ڈی اے پارٹنر شیوسینا کی تنقید

بڑی نوٹوں کی منسوخی پر انتخابی فائدہ سمجھنا احمقانہ این ڈی اے پارٹنر شیوسینا کی تنقید

ممبئی 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں مجالس مقامی کے انتخابات کے پہلے مرحلہ میں اپنے متاثرکن مظاہرہ پر نازاں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حلیف پارٹی شیوسینا نے آج کہاکہ بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی سے زعفرانی پارٹی کی انتخابی فتح کو منسوب کرنا احمقانہ پن ہے۔ شیوسینا نے پارٹی کے ترجمان ’سامنا‘ کے اداریہ میں کہاکہ وہ لوگ جو ایسا باور کرارہے ہیں کہ بی جے پی کی انتخابی کامیابی بڑی نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے کے سبب ہے، وہ دراصل احمق ہیں۔ اگر ایسا ہی ہوتا تو اُس پارٹی کے کم از کم 100 امیدوار کونسل سربراہوں کی حیثیت سے منتخب ہوجاتے، جو نہیں ہوا۔ این ڈی اے پارٹنر نے بی جے پی کو اِس بات کے لئے بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ اُس کی انتخابی مہم کی قیادت چیف منسٹر دیویندر فرنویس کو کرنا پڑا۔ اِس کے برخلاف سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے یا پارٹی کے کسی لیڈر نے بھی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔

TOPPOPULARRECENT