Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / بڑی کرنسی نوٹوں کی تنسیخ پر ملائم سنگھ کی سالگرہ تقریب منسوخ

بڑی کرنسی نوٹوں کی تنسیخ پر ملائم سنگھ کی سالگرہ تقریب منسوخ

لکھنؤ ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج دعویٰ کیا کہ صدر سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یادو کی جاریہ سال سالگرہ تقریب ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کے طور پر منسوخ نہیں کی گئی بلکہ بڑے کرنسی نوٹوں کی منسوخی سے ہونے والے درد کی بناء پر کی گئی ہے۔ کئی افراد ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئے لیکن ملائم سنگھ یادو نے اپنی سالگرہ تقریب اس لئے منسوخ کی کہ بڑی کرنسی نوٹ منسوخ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر اور ان کی پارٹی اگر اتنی ہی حساس اور ہلاکتوں پر غمگین ہوتی تو اسے اپنے صدر کی سالگرہ تقریب ٹرین حادثہ کی بناء پر منسوخ کرنی چاہئے تھی لیکن انہوں نے بڑے کرنسی نوٹوں کی تنسیخ پر اپنی سالگرہ منسوخ کی ہے۔
گجرات : نوٹوں کی تنسیخ ، سینئر سٹیزن فوت
احمدآباد ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عمر رسیدہ شخص قلب پر حملہ کی بناء پر رانپور دیہات میں جو ضلع گوتاد سے متصل ہے، قلب پر حملہ کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ وہ اپنی کرنسی نوٹس تبدیل کرنے کے بعد آرام کررہا تھا۔ 70 سالہ جلو بھائی کھچر کے قلب پر حملہ ہوا تھا جبکہ وہ بینک آف بروڈہ کی شاخ کے روبرو ایک کرسی پر بیٹھا ہوا تھا۔ رانپور کے پولیس ایس آئی آر بی کرماڈیا نے کہا کہ مقامی عوام کی اطلاع کے بموجب اس نے اپنے نوٹس تبدیل کروا لئے تھے اور آرام کرنے کیلئے بینک کے باہر کرسی پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ اس کی حالت ابتر ہوگئی۔ اسے فوری قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن دواخانہ پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد وہ فوت ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT