Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بڑی کرنسی کا چلن ختم کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

بڑی کرنسی کا چلن ختم کرنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

حیدرآباد۔ 10 نومبر (پی ٹی آئی) حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج ایک مفادِ عامہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے 8 نومبر کو جاری کردہ اعلامیہ کو کالعدم کرنے کی درخواست کی گئی جس میں 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی کا چلن بند کردیا گیا۔ وکیل کے سرینواس نے ایک اور ایڈوکیٹ پی وی کرشنیا کے ذریعہ درخواست دائر کرتے ہوئے حکومت کے اس اعلامیہ کو چیلنج کیا کہ اور اسے غیرقانونی، من مانی اور غیردستوری ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ مرکز نے یہ اعلامیہ جاری کرتے ہی فوری عمل آوری شروع کردی اور خاطر خواہ وقت بھی نہیں دیا جس کی وجہ سے غریب اور متوسط خاندان بُری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے خواہش کی کہ اعلامیہ کو کالعدم کرتے ہوئے راحت فراہم کریں۔ امکان ہے کہ اس درخواست پر کل سماعت ہوگی۔ درخواست گزار نے کہا کہ آر بی آئی ایکٹ کے تحت بڑی کرنسی کا چلن ختم کرنے کا یہ اعلامیہ جس عجلت میں جاری کیا گیا ، اس کی وجہ سے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ آر بی آئی کو حاصل اختیارات کو بھی چیلنج کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT