Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / بڑے بھائی کے حملہ میں زخمی چھوٹا بھائی فوت

بڑے بھائی کے حملہ میں زخمی چھوٹا بھائی فوت

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) جائیداد کے تنازعہ میں ایک بھائی اپنے فوجی بھائی کا قتل کردیا ۔ اپل پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واردات پیش آئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پدماوتی کالونی کے ساکن ناگارتنم اور ایسو دونوں حقیقی بھائی ہیں اور ان کی ایک 100 گز اراضی جائیداد پدماوتی کالونی میں موجود ہے ۔ پولیس کے مطابق اس آرمی حوالدار ایسو اور ناگارتنم کے درمیان جائیداد کے متعلق اکثر بحث و تکرار ہوا کرتی تھی اور بحث و تکرار تنازعہ کی شکل اختیار کرگیا تھا ۔ کل رات دیر گئے بھی دونوں بھائیوں میں بحث و تکرار کے بعد مبینہ طور پر اپنے چھوٹے بھائی ایسو کے مکان بڑا بھائی ناگارتنم گیا جہاں دونوں میں جھگڑا ہوا اور بڑے بھائی پر مبینہ چاقو سے حملہ کرتے ہوئے چھوٹے بھائی کو شدید زخمی کردیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT