Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی کا قتل

بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی کا قتل

یلاریڈی ۔17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دونوں بھائیوں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی نے قتل کرڈالا ۔ یہ واقعہ منڈل تاڑوائی مستقر پر پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق تاڑوائی سے تعلق رکھنے والی بھومیا پوشووا کو رمیش ‘ سائیلو ‘ سرینواس 26سالہ تین بیٹے ہیں اور یہ لوگ مزدوری کا کام کرتے ہوئے زندگی گذربسر کررہے ہیں ۔ تقریباً 45دن پہلے رمیش بیمار ہونے پرچھوٹا بھائی سرینواس علاج کیلئے اسے کاماریڈی لے گیا اور پانچ ہزار روپئے خرچ کرتے ہوئے علاج کروایا ۔ اسکے بعد گھر واپس آگئے ۔ تین بھائیوں نے سرکاری امداد سے منظور بیت الحلاء تعمیر کرنے کا ارادہ کیا جس کے تحت رمیش اپنے حصہ کے 900روپئے ادا کیا ۔ سرینواس سے بھی اپنے حصہ کے پیسے ادا کرنے کی خواہش کی جس پر سرینواس نے کاہ کہ بیمار ہونے پر کاماریڈی لے جاکر علاج کروانے پرپانچ ہزار روپئے خرچ ہوئے ‘ یہ کہنے پر دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا اور گھر میں موجود دروازے کی مضبوط لکڑی سے رمیش نے سرینواس پر حملہ کیا ۔ یہ دیکھ کر سائیلو نے رمیش کو روکنے کی کوشش کی جس سے سائیلو کے سرپر طاقتور وار ہوا ‘ خود کو بچاتے ہوئے سڑک کی طرف بھاگنے والے سرینواس کا تعاقب کر کے رمیش نے اس پر حملہ کیا ‘ سرینواس کے سرپر گہرا زخم لگنے پر مقام واردات پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ یہ دیکھ کر رمیش وہاں سے فرار ہوگیا ۔ متوفی کوبیوی لتا اور بیٹا بھانو پرساد ہیں ۔ قتل کی اطلاع پرانسپکٹر ناگراجو نے مقام واردات پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کیا ۔ شدید زخمی سائیلو کو علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا ۔ قاتل رمیش کو گرفتار کر کے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT