Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بڑے جانوروں کی لاری لوٹنے والی چھ رکنی ٹولی گرفتار

بڑے جانوروں کی لاری لوٹنے والی چھ رکنی ٹولی گرفتار

مزید چار مفرور، شمس آباد ڈی آئی ایس این جاوید کا بیان
شمس آباد ۔ 3 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع حمیداللہ نگر میں بڑے جانوروں کی لاری لوٹنے والی چھ رکنی ٹولی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس این جاوید انسپکٹر کرائم نے بتایا کہ 10 مئی کو محمد لیاقت ساکن اترپردیش پیشہ تاجر ظہیرآباد سے 26 بڑے جانوروں کو خرید کر انہیں سریکاکلم میں فروخت کرنے کیلئے لاری سے روانہ کیا۔ شمس آباد کے موضع حمیداللہ نگر آوٹر رنگ روڈ پر آتے ہی بولیرو کار سے تقریباً 10 افراد نے لاری ڈرائیور و دیگر پر لاٹھیوں سے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کرتے ہوئے ان کے پاس موجود 40 ہزار روپئے اور لاری لیکر فرار ہوگئے۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے محمد علیم قریشی 35 سالہ ساکن کشن باغ جو بارکس میں گوشت کی دکان چلارہا تھا قرض میں مبتلاء ہوگیا تھا۔ اسی دوران اسے پتہ چلا کہ ایک لاری جس میں بڑے جانور منتقل کئے جارہے ہیں تب ہی اس نے اس کے ساتھیوں کے ساتھ حمیداللہ نگر پہنچ کر حملہ کرکے لاری جانورو ںکے ساتھ لیکر فرار ہوگیا۔ پولیس نے محمد علیم قریشی، محمد عثمان قریشی 27 سالہ ساکن کشن باغ، محمد قدیر 20 سالہ ساکن کشن باغ، پی آنند 23 سالہ ساکن اننت پور، شیخ بابو جانی 23 سالہ ساکن اننت پور اور شیخ مولیٰ31 سالہ ساکن اننت پور کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 9 لاکھ 60 ہزار نقد رقم، ایک لاری اور دو کاروں کو ضبط کرلیا گیا۔ مزید چار افراد مفرور بتائے گئے ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر محمد خلیل پاشاہ ڈی ایس آئی اور اسٹاف موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT