Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / بڑے جانور کے ذبیحہ پر امتناع کے خلاف بمبئی ہائیکورٹ میں درخواست

بڑے جانور کے ذبیحہ پر امتناع کے خلاف بمبئی ہائیکورٹ میں درخواست

ممبئی 24 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بمبئی ہائیوکرٹ میں آج ایک اور درخواست پیش کی گئی جس میں مہاراشٹرا تحفظ مویشیان ( ترمیمی ) قانون کے تحت ریاست میں بیل اور بھینس کے ذبیحہ اور ان کا گوشت رکھنے و استعمال کرنے پر عائد پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ درخواست گذار شیخ زاہد محتار نے جو تھانے کا ساکن ہے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ریاست میں بیل اور بھینس کے ذبیحہ کی اجازت دی جائے اور اس ترمیمی قانون کو غیر دستوری قرار دیا جائے ۔ اس متنازعہ امتناع کو چیلنج کرنے والی دو درخواستیں پہلے ہی ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں۔  کے وکیل فیروز انصاری نے جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس ریوتی موہیتے دیرے پر مشتمل ایک بنچ کے روبرو یہ درخواست پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT