Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / بڑے دواخانوں میں علیحدہ ای ایس آئی سی بلاکس کی تجویز

بڑے دواخانوں میں علیحدہ ای ایس آئی سی بلاکس کی تجویز

مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد 8 مئی (آئی این این) مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے کہاکہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو متعدی امراض پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے کیوں کہ ان کی وجہ گزشتہ سال کے دوران قبائیلی علاقوں میں اموات ہوئی ہیں۔ وزیر صحت سی لکشما ریڈی کے ساتھ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہاکہ سرکاری دواخانوں میں خدمات کو بہتر بنایا جانا چاہئے تاکہ قبائیلیوں اور سماج کے کمزور طبقات کو فائدہ ہو۔ انھوں نے کہاکہ ریاست میں تمام بڑے دواخانوں میں علیحدہ ای ایس آئی سی بلاکس شروع کرنے کی تجویز ہے۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ وہ سرکاری دواخانوں کے لئے مرکزی فنڈس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ ریاست تلنگانہ میں اے آئی آئی ایم ایس ہاسپٹل شروع کرنے کے لئے بجٹ فراہم کرنے کے لئے وزیر فینانس سے درخواست کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ ای ایس آئی سی کی جانب سے ای ایس آئی سی صنعت نگر ہاسپٹل میں ایک اسکل سنٹر شروع کیا جائے گا تاکہ ہیلت اسٹاف کو فائدہ ہو۔ اس جائزہ اجلاس میں محکمہ صحت کے عہدیداروں، نمس کے ڈائرکٹر اور تمام بڑے گورنمنٹ ہاسپٹلس کے سپرنٹنڈنٹس اور ٹیچنگ ہاسپٹلس کے پرنسپلس نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT