Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / ’’بڑے مزے کی بات ہے، دلت مسلم ساتھ ہے ‘‘

’’بڑے مزے کی بات ہے، دلت مسلم ساتھ ہے ‘‘

پونا کے دلتوں کے احتجاجی جلسہ عام میں نعروں کی گونج
پونا۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 17 ویں یوم آزادی پر مسلم برادری کے ارکان کثیر تعداد میں دلت برادری کی مہم کی تائید کے لئے پہنچ گئے۔ اپنے مسلم بھائیوں کو دیکھ کر دلتوں کو سکون ہوا کیوں کہ وہ مسلمانوں کی طرح ہی درد کو برداشت کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نعرہ لگایا ’’بڑے مزے کی بات ہے، دلت مسلم ساتھ ہے‘‘ اور ’’دلت مسلم بھائی بھائی‘‘ ان نعروں کی گونج سے دلت جلوس کے دوران پورے شہر کی سڑکیں گونج رہی تھیں۔ ایک شخص موسی بھائی نے کہا کہ وہ مسلمان کو مردہ گائے کے نام پر مارتے اور دلتوں کو زندہ گائے کے نام پر مارتے ہیں۔ مسجد سے ہزاروں کی تعداد میں مصلی نکل کر جلوس میں شامل ہوگئے تھے۔ پونا میں پیر کے دن نکالے ہوئے جلوس میں دلتوں کے ساتھ نعرے لگا رہے تھے ’’ایک دھکا اور دو، جاتی واد کی ہتھکڑی توڑ دو‘‘۔ محقق روہت ویملا کی والدہ رادھیکا ویمولا نے اپنے تقریر میں کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کے لئے انصاف نہیں ملا۔ اسے صرف دلت ہونے کی وجہ سے خودکشی کرنی پڑی۔ وہ اسی لئے نہیں چاہتیں کہ کوئی اور دلت ان کے بیٹے کی طرح مصیبتوں کا شکار ہو۔ جلوس کی قیادت کرنے والے جگنیش میوانی نے کہا کہ مودی جی عرصہ سے گائے کی دم پکڑ کر کھیل رہے تھے ، اب دم پھندا لگنے لگی ہے۔

TOPPOPULARRECENT