Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بڑے نوٹوں کی منسوخی تاریخی فیصلہ : چندرا بابو، دتاتریہ

بڑے نوٹوں کی منسوخی تاریخی فیصلہ : چندرا بابو، دتاتریہ

حیدرآباد9نومبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے بڑی نوٹوں کی منسوخی کے وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلہ کو تاریخی قرار دیا ۔ انہوں نے وجئے واڑہ میں کہا کہ وہ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ پانچ سو اور ایک ہزار روپئے کی نوٹوں کو منسوخ کیا جانا چاہئے ۔ اس فیصلہ سے بدعنوانیوں کا خاتمہ ہوگا اور ملک کی ترقی ہوگی ۔ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ نریندر مودی نے ایک جرأت مندانہ فیصلہ لیا ہے ۔ یہ فیصلہ کالے دھن اور دہشت گردی کے خلاف لیا گیا ہے ۔ اس فیصلہ سے قوم اور ملک کے عوام کو فائدہ ہوگا ۔ اس فیصلہ کا ہر ایک کو استقبال کرنا چاہئے ۔ کالے دھن پر قابو پایا گیا تو ملک کی معیشت میں سدھار ہوگا ۔ اس فیصلہ سے عوام کو عارضی طور پر مشکلات ہوں گی لیکن مستقبل میں اس فیصلہ سے ان کو فائدہ ہوگا ۔ اس فیصلہ سے بدعنوانیوں کے خاتمہ کیلئے مدد ملے گی ۔ کسان ‘ مزدور ‘ ملازمین کو راست فائدہ ہوگا ۔ سی پی آئی کے سینئر لیڈر کے نارائنا نے بڑی نوٹوں کو منسوخ کرنے کے فیصلہ کا استقبال کیا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ریاستوں میں انتخابات کیلئے ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان بڑی نوٹوں کو منسوخ کرنے کا کارڈ کھیلا ہے ۔ اس سے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو کافی مشکلات ہوں گی ۔ شادیوں کا موسم ہے وہ بھی متاثر ہوگا اور انہیں بھی نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کرنسی کے چلن کو چند دنوں تک جاری رکھتے ہوئے تجارتی اور سیاسی بدعنوانیوں کا خاتمہ کرنا چاہئے تب ہی کالے دھن معاملہ کو قابو میں لایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے صنعتی شعبہ کو کوئی فرق نہیں پڑا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT